4363340 65

غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائیاں دہشت گردی ہیں، پوپ فرانسیس

غزہ میں صہیونی حکومت کی کاروائیاں دہشت گردی ہیں، پوپ فرانسیس

عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں دہشت گردی میں مرتکب ہورہا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ کیتھولک عیسائی فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کاروائیاں دہشت گردی ہیں۔

انہوں نے غزہ میں جاری جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قیدیوں کو آزاد کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی کا عمل جاری رہنا چاہئے۔

اس سے پہلے انہوں نے ہفتہ وار خطاب میں کہا تھا کہ ہم غزہ میں صلح چاہتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کے عوام کو درپیش پانی اور غذائی اجناس کی کمی اور مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں