2167436 32

غزہ میں جاری نسل کشی روکنے میں دنیا کی ناکامی پر آیت اللہ سیستانی کا اظہار افسوس

حال ہی میں سفاک صہیونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے’’امل الدر‘‘ نامی لبنانی بچے کے اہل خانہ نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات کی۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے اس شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر اور کی تلقین کی اور لبنان کے معزز عوام بالخصوص جنوبی لبنان کے عوام کے لیے خیر و برکت کی دعا کی اور کہا کہ خدا انہیں تمام آفت و شر سے محفوظ رکھے۔

انہوں نے غزہ میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی فوج کی جانب سے جاری نسل کشی کا ذکر کرتے ہوئے اس کو روکنے میں دنیا کی ناکامی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے کی زد میں 40 سالہ لبنانی شہری خدیجہ سلمان اور ان کی 5 سالہ چھوٹی بیٹی امل حسین الدر اس حملے میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کی شہادت واقع ہو گئی، یہ حملہ لبنان کے شہر صور میں مجدلزون نامی علاقے میں واقع ان کے گھر پر ہوا، اس وقت یہ بچی اپنے بھائیوں کے ساتھ کھیل میں مصروف تھی کہ دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں نے جنگی جہازوں سے اس کے قریب میں واقع ایک گھر پر حملہ کر دیا، یہ حملہ ۲۱ فروری ۲۰۲۴ کو ہوا۔

(حوزہ نیوز )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں