Whatsapp Image 2023 10 24 At 8.03.20 Pm 37

غزہ میں ایک اور نامہ نگار کی شہادت

غزہ میں ایک اور نامہ نگار کی شہادت

تہران // فلسطینی اور عرب ذرائع کے مطابق غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے پیر کی رات کے حملے میں ایک اور نامہ نگار شہید ہوگیا۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پیر کی رات غزہ کے محلہ شیخ رضوان میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والوں میں نامہ نگار محمد عماد لبد بھی شامل ہیں۔

وہ الرسالہ میڈیا ہاؤس کے لئے کام کرتے تھے۔

محمد عماد لبد کی شہادت کے بعد غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی دو ہفتے سے زائد عرصے سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے نامہ نگاروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے 12 اکتوبر کو بھی غزہ میں نامہ نگاروں کی رہائشگاہ پر بمباری کردی تھی جس میں 7 نامہ نگار شہید ہوگئے تھے۔

نامہ ںگاروں کے قتل عام کے بعد صیہونیوں نے کہا تھا کہ اب غزہ میں کوئی کوئی میڈیا نہیں بچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں