170742074 60

غزہ میں الشفا اسپتال خالی کرنے کے لئے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم

غزہ میں الشفا اسپتال خالی کرنے کے لئے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم

غزہ // میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں الشفا اسپتال سے نکل جانے کے لئے ڈاکٹروں کوایک گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے حکم دیا ہے کہ ایک گھنٹے کے اندر اندر الشفا اسپتال کو خالی کردیا جائے ۔

اسپتال کے سرجری سیکشن کے چیف نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ صیہونی غاصبوں نے ہم سے کہا ہے کہ اس اسپتال سے، ڈاکٹر، ملازمین، مریض اور زخمی، سبھی نکل جائيں ۔

اسپتال کے ہڈیوں کے شعبے کے سربراہ نے بھی بتایا ہے کہ پورے اسپتال پر خوف ووحشت چھاگئی ہے لیکن ہم مریضوں کو چھوڑ کر اسپتال سے نہیں نکلیں گے۔

اس سے پہلے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ سے بات چیت میں کہا تھا کہ ہمیں نسل کشی کا سامنا ہے ، ہر لمحہ کوئي نہ کوئی شہید ہورہا ہے، حالات بہت دردناک ہیں اور یہاں صرف موت اور جنازے ہیں۔

الشفا اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابوسلمیہ نے کہا تھا کہ صیہونی حکومت نے اسپتال کو بدستور محاصرے میں لے رکھا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اسپتال میں ایک بڑا دوا خانہ موجود ہے لیکن ہمیں وہاں تک نہیں جانے دیا جارہا ہے۔

الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ صیہونی فوجی آزادی کے ساتھ پورے اسپتال میں گھوم رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں استقامتی گروہ کا کوئی رکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں