2011026 62

غزہ میں اسکول پر حملے میں 200 فلسطینی شہید

غزہ میں اسکول پر حملے میں 200 فلسطینی شہید

غزہ // صہیونی فوجی غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں، مساجد یا کسی اور چیز کو نہیں چھوڑ رہے ہیں، شمالی غزہ میں ایک اسکول پر صیہونیوں کی بمباری سے کم از کم 200 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو بھی نہیں چھوڑ رہی، شمالی غزہ میں ایک اسکول پر صیہونیوں کی بمباری سے کم از کم 200 فلسطینی شہید ہو گئے، فرانسیسی نیوز کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہفتے کی شام شمالی غزہ میں ’الفخرہ‘ نامی اسکول پر بمباری کی۔

فلسطینیوں کا یہ اسکول جبالیا پناہ گزین کیمپ میں تھا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسکول پر ہونے والی زبردست بمباری میں کم از کم 200 فلسطینی مارے گئے۔

یہ وہ اسکول ہے جس میں جنگ سے متاثر ہونے والے سینکڑوں فلسطینیوں نے پناہ لی تھی، اس وقت غزہ کے جبالیا علاقے پر صیہونیوں کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں