Download (13) 81

غزہ میں اسکول پر بمباری ، بارہ شہید درجنوں زخمی

غزہ //غزہ میں صیہونی جنگی طیاروں نے ایک اور اسکول پر بمباری کردی ۔

شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں داخلی پناہ گزینوں کے مرکز میں ایک اسکول پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری میں آخری اطلاع ملنے تک بارہ افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ۔

اس بمباری میں درجنوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

غزہ کے شہر رفح کے برازیل نامی محلے میں بھی صیہونی جنگی طیاروں نے ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ہے ۔ آخری اطلاع ملنے تک مکان کے ملبے سے چار شہیدوں کی لاشیں نکالی جاچک تھیں اور پندرہ افراد کی تلاش جاری تھی۔

غاصب صیہونی حکومت کے توپخانے نے بھی شمالی غزہ کے جبالیا علاقے پر گولہ باری کی ہے۔

شہر غزہ کے الشجاعیہ، التفاح اور الدرج نامی علاقوں پر گزشتہ رات سے ہی شدید گولہ جاری رہنے کی خبر ہے۔

اسی کے ساتھ شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں فلسطینی مجاہدین اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی کی بھی خبر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں