170609645

غزہ ميں صیہونی چیک پوسٹوں پر زخمیوں کے قتل عام پر عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

عالمی ادارہ صحت ڈبلو ایچ او کے سربراہ نے صیہونی چیک پوسٹوں پر غزہ کے زخمی بچوں اور عورتوں کے قتل عام کی بابت خبردار کیا ہے۔

صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس اڈھا نوم نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر غزہ کے عوام کے خلاف صیہونیوں کے ایک اور گھناؤنے جرم سے پردہ اٹھایا ہے۔

انھوں نے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں غزہ کے میڈیکل اسٹاف کی وسیع گرفتاری اور ان سے طولانی پوچھ گچھ پر سخت تشویش ہے کیونکہ یہ اقدام زخمیوں کے جانیں خطرے میں ڈال رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے ایمبولنسوں اور دوائیں لے جانے والی گاڑیوں پر صیہونی فوجیوں کی گولی باری کی بھی خبر دی ہے۔

ٹیڈروس اڈھانوم نے سنیچر کو ایک صیہونی چیک پوسٹ پر طولانی مدت تک روکے جانے کے نتیجے میں ایمبولنس میں ایک زخمی فلسطینی کے شہید ہوجانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے حالات میں بھی غزہ کے عوام کو علاج معالجے تک دسترسی کا حق حاصل ہے۔

ڈبلوایچ او کے سربراہ اس سے پہلے بھی غزہ میں علاج معالجے کے مراکز کی صورتحال کی بابت خبردار کرتے یاد دہانی کراچکے ہیں کہ یہ صورتحال مہلک بیماریاں پھیلنے کا سبب بن رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں