Download (3) 65

غزہ ميں الشفا اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے مریضوں کی شہادت

غزہ ميں الشفا اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے مریضوں کی شہادت

غزہ // ذرائع نے اتوار کی رات الشفا اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے سبھی مریضوں کی شہادت کی خبردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ الشفا اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کے مریض ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کٹ جانے کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں۔

الشفا اسپتال کے ایمرجنسی سیکشن نے اسی سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ ہم اس اسپتال میں داخل کرائے گئے تقریبا 700 زخمیوں کی کوئی مدد نہیں کرسکتے۔

دوسری طرف رپورٹیں بتاتی ہیں کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے الشفا اسپتال کے احاطے میں موجود غیر فوجیوں پر بمباری کردی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ الشفااسپتال غزہ کا ایک بڑا معالجاتی مرکز ہے جس میں تقریبا 15000 عام شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

نامہ نگاروں نے اعلان کیا ہے کہ اسرائيلی ڈرون طیاروں نے غیر فوجی فلسطینیوں پر الشفا اسپتال کے لان میں بمباری کی ہے۔

ان نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت امن کی جوبا کرتی ہے وہ بالکل جھوٹ ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایک فلسطینی نامہ نگار نے الشفا اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہوجانے والے 5 بچوں کی شہادت کی خبر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں