1972371 36

غزہ جنگ میں ایمان کا مقابلہ استکبار سے تھا / جنگ بندی حقیقت میں فلسطین کی فتح ہے

غزہ جنگ میں ایمان کا مقابلہ استکبار سے تھا / جنگ بندی حقیقت میں فلسطین کی فتح ہے

ایران // ایران کے صدر نے غزہ جنگ بندی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس جنگ میں اللہ، قرآن، معاد اور انبیاء پر عقیدہ رکھنے والوں نے مضبوط ارادوں کے ساتھ عالمی استکبار کا مقابلہ کیا۔

جمہوری اسلامی ایران کے صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے حرم امام خمینی (رح) تہران میں ملک بھر سے جمع ہونے والے دینی مدارس اور اسکولز کے طلباء کے اجتماع سے خطاب کے دوران گزہ جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس جنگ میں خدا، قرآن، معاد اور انبیاء پر عقیدہ رکھنے والوں نے مضبوط ارادوں کے ساتھ عالمی استکبار کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے اسرائیل کے متعلق معروف قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔

ایرانی صدر نے کہا: استکبار کو شام، عراق اور یمن میں شکست ہونے کے بعد فلسطین میں بھی شدید ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا: غزہ میں جنگ بندی کا اعلان حقیقیت میں فلسطین کی فتح ہے۔ اسرائیل نے حماس کو تباہ کرنے کا اعلان کررکھا تھا لیکن اپنے اہداف میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں