170759194 48

غرب اردن کے علاقے جنین پر صیہونی فوجیوں کے تازہ حملے میں شہیدوں کی تعداد 5 ہوگئي

غرب اردن کے علاقے جنین پر صیہونی فوجیوں کے تازہ حملے میں شہیدوں کی تعداد 5 ہوگئي

غرب اردن میں اتوار کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔
الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطین کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ غرب اردن کے علاقے جنین میں اتوار کو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح غرب اردن کے شہر جنین کے جنوب میں واقع علاقے” یتما” پر دھاوا بول دیا جس کے بعد فلسطینیوں نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرںگ کی اور ڈرون طیاروں سے لوگوں کے گھروں پر بم گرائے۔

صیہونی فوجیوں کے اس حملے میں وسیع پیمانے پر بنیادی تنصیبات تباہ اور کم سے کم چار فلسطینی شہید ہوگئے ۔

ایک فلسطینی نوجوان بعد میں شہید ہوا جس کے بعد شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد پانچ ہوگئی ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شہر جنین کے محلے الزہرا میں بھی لوگوں پر آنسوگیس کی بے تحاشہ شیلنگ اور گولی باری کی ہے۔

شہر جنین کے اسپتال کے اطرف میں صیہونی جنگی طیاروں نے بمباری بھی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 236 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں