4934678 21

غاصبوں کی نابودی قرآن کا وعدہ اور ناقابل تردید حقیقت ہے، اسماعیل ہنیہ

“یوم النکبہ” کے موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ناقابل شکست سمجھی جانے والی اسرائیلی فورسز کو مقاومت نے ناکون چنے چبوادیا ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے “یوم النکبہ” کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو متعدد محاذوں پر شدید بحران درپیش ہے اسی لئے اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے ہاتھ پیر مار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو نقش بر آب ثابت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے قاہرہ میں مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ حماس مستقل جنگ بندی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔ گذشتہ آٹھ مہینوں کے دوران ہم نے اپنے سے کئی برابر طاقتور دشمن کو غزہ میں عبرتناک شکست دی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غرب اردن کے عوام نے بھی فلسطین کی تشخص ختم کرنے اور فلسطین کو یہودی ملک میں بدلنے کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران مقاومتی مجاہدین نے ثابت کردیا ہے کہ غاصبوں کی نابودی کے بارے میں قرآن کا وعدہ سچ ہے اور اس امر سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔ کئی مہینے گزرنے کے باوجود مجاہدین پہلے دن کی طرح دشمن کے دانت کھٹے کررہے ہیں۔

(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں