169

عید نوروز کی مناسبت سے حرم امام رضا (ع) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سالانہ خطاب کرینگے

عید نوروز کی مناسبت سے حرم امام رضا (ع) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سالانہ خطاب کرینگے

ایران// 1402 ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا سالانہ خطاب کا حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کے رواق(ہال) میں چار زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جائے گا۔

آستان قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین امور کے سربراہ نے بتایا کہ عید نوروز کی مناسبت سے نئے ہجری شمسی سال کے پہلے دن رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حرم امام رضا(ع) میں سالانہ خطاب فرمائیں گے جسے اردو،عربی،انگریزی اور آذری زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جائے گا۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نئے ہجری شمسی سال کےپہلے دن حرم امام رضا(ع) کے لاکھوں زائرین و مجاورین سے خطاب فرمائیں گے اوراس موقع پر غیرملکی زائرین کے لئے براہ راست دنیا کی چار زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب کو سننے کے لئے غیرملکی زائرین کی رواق دارالرحمہ اور رواق غدیر کی جانب راہنمائی کی جائے گی جہاں پر وہ دوسرے زائرین کی طرح رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب کو سنیں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے بتایا کہ ’’شرف دیدار‘‘ کے عنوان سے انگریزی،عربی،آذری اور اردو زبانوں میں شعبہ ترجمہ کے ماہرین رہبرانقلاب اسلامی کے سالانہ خطاب کا براہ راست ترجمہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں