عوام کے معاشی اور اقتصادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہئے

ایران//حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایرانی صدر کے مشیر حجت الاسلام و المسلمین حاج ابو القاسم سے ملاقات میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے فرامین میں “لوگوں کو دین کا ستون قرار دینے” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہر چیز میں اصل اور مقدم عوام ہیں۔

اس مرجع تقلید نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سرگرمیوں اور خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں کے معاشی اور اقتصادی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا: عوام کے معاشی اور اقتصادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

انہوں نے عوام کے ساتھ صمیمانہ روابط اور ان کی باتوں کو سننے اور عوام کے مسائل بالخصوص مہنگائی جیسے مسائل کو درک کرنے اور ان کے راہِ حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا: تمام عوامی مسائل کو انتہائی توجہ اور ہمدردی کے ساتھ سننے اور ان کے حل کے لئے اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں ایرانی صدر کے مشیر حجت الاسلام و المسلمین حاج ابو القاسم نے بھی آیت اللہ نوری ہمدانی کی خدمت میں حکومت کی کارکردگی کے بارے میں ایک جامع رپورٹ پیش کی اور صدر جمہوری اسلامی ایران کا سلام ان تک پہنچایا۔

(حوزہ نیوز )

اپنا تبصرہ بھیجیں