2129343

عوام کا ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل اور فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے : حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

ایران // ایرانی صدر نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گفتگو میں ان انتخابات کو قومی و ملی اتحاد و وحدت کی علامت قرار دیا اور کہا: آج تمام سیاسی گروہ اپنے امیدواروں کے ساتھ ایرانی قوم کے لیے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح وزارت داخلہ میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا: انتخابات اسلامی انقلاب کی پیداوار ہیں، عوام کا ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل اور فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ملک کے تمام امور کا فیصلہ عوام کے ووٹ سے ہوتا ہے اور یہ اسلامی نظام کے اعزازات میں سے ایک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج یکم مارچ 2024ء بروز جمعہ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا ہے۔

( حوزہ نیوز )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں