Download (6) 72

عوامی حکومت نہ ہونے کے باعث جموںوکشمیرکے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا/الطاف بخاری

370 کے خاتمے کے لئے بی جے پی اور کانگریس کاکردار یکساں
عوامی حکومت نہ ہونے کے باعث جموںوکشمیرکے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا/الطاف بخاری

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس کو ایک ہی سکے کے دو پہلوقرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ کانگریس نے 370کو کھوکھلا کر دیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسے منسوخ کردیااور اس موقعے پرکانگریس کی خاموشی دید نہیں بھی ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر میں الیکشن کرانانہیں چاہتی ہے ملک کی مختلف ریاستوں میں بہت کچھ ہورہاہے جس کے طرف توجہ نہیں دیناچاہئے اور اپنے جموں وکشمیر کی طرف دیکھناہوگا۔ سٹیٹ ہڈ بحال ہوجائے تاکہ جموںو کشمیر کے لوگوں کاایک مطالبہ پوراہوسکے ۔ جموں صوبہ میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر سیدالطاف بخاری نے زررائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کو اسکے کاایک ہی رُخ قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب چار اگست 2019کو جموں وکشمیر کاخصوصی درجہ بی جے پی کی مرکزی سرکار نے منسوخ کردیاتب کانگریس نے ان کابھرپور ساتھ دے دیا ۔انہوںنے کہاکہ اپنی پارٹی نے جموںو کشمیرکے خصوصی درجے کومنسوخ کردیااور اسے اس قدر کھوکھلاکر دیاکہ اسکی افادیت ہی بے معنی ہو کررہ گئی تھی اپنی پارٹی کے صدر نے جموں وکشمیر کے عوام کو گوناں گو مسائب ومشکلات پیش ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کی عدم دستیابی نے صورتحال کوانتہائی سنگین بنادیاہے اور سرکار اب پانچ سومیگاواٹ بجلی خریدنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں ۔انہوںنے کہااگرعوامی حکومت ہوتی تو وہ عوام کے سامنے جواب دہ ہوا کرتی ہے جموںو کشمیرمیں حکومت نہیں ہے او ربیروکریسی کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہوا کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی فی الحال الیکشن کے موڑمیں نہیں ہے جسکے نتیجے میں لوگوں کو مشکلوں کاسامناکرنا پڑرہاہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک کی کئی ریاستوں میں بہت کچھ ہورہاہے اور جموںو کشمیرکے عوام یاسیاسی پارٹیوں کواسکی طرف توجہ نہیں دینی چاہئے بلکہ جموںو کشمیرکودیناچاہئے یہاں کے لوگوں کے مشکلوںکا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ وعدے کے مطابق سٹیٹ ہڈبحال کرے تاکہ لوگوں کے ذہنوں میںجوشکوک وشبہات پائے جاتے ہے ان کاازالہ ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں