Img 20230315 Wa0021

علمائے کرام پر ہونے والے ظلم و زیادتی اور بربریت و سفاکی کا سدّ باب کیا جائے

علمائے کرام پر ہونے والے ظلم و زیادتی اور بربریت و سفاکی کا سدّ باب کیا جائے: مجمع علماء و واعظین پوروانچل ہندوستان

ہندوستان// ہم مجمع علماءوواعظین پوروانچل،ہندوستان مولانا شبیب کاظم صاحب قبلہ پر ہونے والی ظلم و زیادتی اور بربریت کی اس شرمناک و افسوسناک واردات پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں۔اور صوبہ بہار کی حکومت اور انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جلد سے جلد مولانا کو با عزت رہا کیا جائے اور علمائے کرام پر ہونے والے ظلم و زیادتی اور بربریت وسفاکی کا سد ّباب کیا جائے۔

املو، مبارکپور، اعظم گڑھ (اتر پردیش)/مجمع علماء و واعظین پوروانچل ہندوستان کا مظفرپور بہار میں تحفظ اوقاف تحریک میں پیش پیش رہنے والے نمایاں کارکن حجۃ الاسلام مولانا سید شبیب کاظم کی گرفتاری پر مذمتی بیان جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

اس میں شک نہیں کیا جا سکتا کہ ملت و مذھب اور قوم و معاشرہ کی گاڑی جن دو پہیوں پر چلتی ہے اس کا ایک پہیہ علماء و فقھاء ہیں تو دوسرا پہیہ امراءوروساء۔ مشہور قول ہے کہ امراء لوگوں پر حاکم ہیں اور علماء امراء پر حاکم ہیں۔ بہر حال ملت ومذہب کی تعمیر و ترقی اور اصلاح معاشرہ کی راہ میں دونوں کے باہم تال میل اور ربط و ضبط کی ضرورت و اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام و انسانیت کے دشمنوں اور راہزنوں نے بڑی چالاکی اور شاطرانہ طور سے پہلے امراء کو علماء سے الگ تھلگ کیا اور اب علماء کو لوگوں سے جدا کرنے کی ہر سطح پر ہر ممکن شیطانی کوششیں ہو رہی ہیں اور ہر ممکن خطرناک سازشیں رچی جا رہی ہیں۔

حال ہی میں مظفرپور بہار میں تحفظ اوقاف تحریک میں پیش پیش رہنے والے نمایاں کارکن حجۃ الاسلام مولانا سید شبیب کاظم صاحب قبلہ کے ساتھ جو پولیس کے ذریعہ غیر قانونی گرفتاری کا توہیں آمیز واقعہ پیش آیا ہے شاید وہ اسی خفیہ سازش کا حصہ ہو سکتا ہے۔

ہم مجمع علماءوواعظین پوروانچل،ہندوستان مولانا شبیب کاظم صاحب قبلہ پر ہونے والی ظلم و زیادتی اور بربریت کی اس شرمناک و افسوسناک واردات پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں۔اور صوبہ بہار کی حکومت اور انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جلد سے جلد مولانا کو با عزت رہا کیا جائے اور علمائے کرام پر ہونے والے ظلم و زیادتی اور بربریت وسفاکی کا سد ّباب کیا جائے۔

اسی کے ساتھ ہم مولانا شبیب کاظم صاحب قبلہ اور ان کے اہل و عیال اور خانوادہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔فقط والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

حجۃ الاسلام مولانا شیخ ابن حسن املوی واعظ

رکن مجمع علماءوواعظین پوروانچل۔ہندوستان

تاریخ: 15/مارچ 2023ء

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں