170829176

علاقے میں ایران کی تجارتی پیشرفت اور کار کردگی نے ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ / صدر سید ابراہیم رئیسی

ایران // صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران کی اقتصادی اور تجارتی پیشرفت کو مثالی اور خطے میں بے نظیر قرار دیا ہے ۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے قم کے دینی تعلیم کے عالمی مرکز، حوزہ علمیہ قم کے مدرسین کے اجلاس میں کہا کہ معاشی اور تجارتی میدان میں ملک نے ریکارڈ پیشرفت کی ہے۔

انھوں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ ترقی اور پیشرفت ایسی حالت میں حاصل کی گئی کہ دشمن نے ہائبرڈ جنگ مسلط کرکے ایران کو مشکلات و مسائل میں مبتلا کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے دانشوروں اور ذمہ دار حضرات نیز عوام نے دشمن کو اس کے پلید اہداف میں ناکام بنادیا اور عزت و سر بلند ی کے ساتھ امور کو آگے بڑھایا۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمن عوام کوناامید اور اسلامی جمہوریہ ایران کو الگ تھلگ کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ دشمن ایران کو گوشہ نشین نہ کرسکا بلکہ اس کی کوششوں کے برعکس ہم نے شنگھائی تعاون تنظیم، برکس، اور یوریشیا یونین جیسی بڑی تنظیموں کی رکنیت حاصل کی۔

صدر ایران نے کہا کہ ان تنظیموں کی رکنیت کے ذریعے ہم علاقے، ایشیا اور دنیا کے اہم ترین بنیادی اقتصادی مراکز سے متصل ہوگئے اور ایران نے گزشتہ چالیس برس میں خطے میں ریکارڈ تجارتی پیشرفت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں