121

عظمت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

عظمت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقادIMG-20230813-WA0009

حق و صداقت کے لئے امام حسین علیہ السلام نے شہادت پیش کی

انوار الاسلام کے سربراہ مولانا شیخ غلام محمد

سرینگر// عظمت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر انوار الاسلام فاؤنڈیشن اور گاندھی میمورئل کالج سرینگر کے مشترکہ اہتمام سے ایک روزہ عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے متعدد علماء کرام ، مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور طلباء نے شرکت کی۔ انوار الاسلام فاؤنڈیشن کے صدر و سرپرست اعلیٰ مولانا شیخ غلام محمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کانفرنس منعقد کرنے کے حوالے سے مفصل روشنی ڈالی ،انہوں نے عظمت امام حسین علیہ السّلام پر مدلل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے سچائی کی خاطر عظیم شہادت پیش کی اور رہتی دنیا کے لئے ایمان پر قائم رہنے ،صبر و استقلال اور ثابت قدمی کا عملی مظاہرہ کرنے کا عالمی پیغام دیا ۔ آغاز میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ فاروق اور نعت شریف آثار شریف درگاہ حضرت بل کے معروف نعت خواں ابوالحسن فاروقی نے پیش کیا ۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جی۔ایم لون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا پیغام تمام لوگوں کے لئے یکساں ہے انہوں نے طلباء کو مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کہا۔
معروف عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے عظمت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر مدلل روشنی ڈالتے ہوئے شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر SDPO مہاراج گنج سرینگر برھان کانٹ نے طلباء سے اپیل کی وہ اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لئے تعلیم میدان میں محنت کریں۔
کانفرنس میں کئ معروف شخصیات نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے تقاریر کی جن میں سابقہ ADC Srinagar سید حنیف بلخی، سابقہ ڈایریکٹر AIR سید ہمایوں قیصر ،انجنیر سید آفاق چستی سربراہ خواجہ غریب نواز آرگنائزیشن ،فاروق احمد نقاطی، حافظ فاروق احمد ،شکیل قلندر سجادہ نشین شاہ قلندر صاحب لار گاندربل ، محمد الطاف خان چیف آرگنائزر جمعیت ہمدانیہ، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری جاوید عباس رضوی، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ترجمان اعلی مولانا مشتاق احمد حقنواز۔ کانفرنس میں قدآور ادیب اور شاعر ایوب صابر صاحب اپنے منفرد انداز میں امام علی مقام علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جن معروف شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی ان میں مولانا خورشید احمد قانونگو انجمن حمایت الاسلام، اور محمد خلیل مصروف قابل ذکر ہیں ۔واضح رہےمفتی اعظم جموں وکشمیر ناصر الاسلام نے اپنے نمائندے کے ذریعے تحریری طور امام حسین علیہ السلام کی عظمت سے متعلق خطاب ارسال کیاتھا ۔جسے ان کے طرف سے مقرر کردہ نمائندے نے پیش کیا ۔
کانفرنس کے دوران کشمیر کے معروف ادیب اور سابقہ سینئر انفارمیشن آفیسر جی ایم میر ندیم المعروف گلال کشمیری کی تصنیف سرگزشت کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی ۔ جس پر مصنف گلال کشمیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں موصوف کے حالات زندگی نہایت ہی ادبیت کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض انوار الاسلام فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری پیرذادہ محمد امین صاحب نے بحسن وخوبی سے انجام دیں ۔ کانفرنس کے کانفرنس کے معاونین میں ڈاکٹر معراج الدین شمسواری ،جاوید عباس رضوی مسلم یونٹی کونسل،انجینر مصیب نصیر بٹ ڈایریکٹر این مورسہ گلوبل فاؤنڈیشن ، شیخ عرفان الحق ، اعجاز احمد نقاطی، اشفاق احمد نقاطی ، اکبر علی کربلائی، ساحل ندوی، عمران علی عمران، سید مشتاق احمد بخاری ، بشارت احمد کینگ ،سید افتخار احمد اور شیخ انوار الحق شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں