2101571 31

عشرۂ فجر انقلابِ اسلامی کی مناسبت سے مجمع محبان اہل بیت (ع) افغانستان کا تہنیتی پیغام

مجمع محبان اہل بیت علیہم السّلام افغانستان کے تہنیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

﴿وَالْفَجْرِ وَلَیالٍ عَشْرٍ وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ وَاللَّیلِ إِذا یسْرِ﴾

انقلابِ اسلامی، نہ شرقی نہ غربی استقلال اور آزادی کے شعار کے ساتھ کامیاب ہوا۔ اسلامی جمہوریہ ایک ایسی حالت میں وجود میں آیا، جہاں دنیا دو حصوں میں تقسیم تھی مشرق اور مغرب، جہاں یہ تصور کیا جاتا تھا کہ امریکہ یا شوروی کی حمایت کے بغیر کوئی بھی تحریک سیاست میں نہ حصہ لے سکتی ہے اور نہ ہی کامیاب ہو سکتی ہے اور نہ مستقل حکومت تشکیل دے سکتی ہے۔

انقلابِ اسلامی کی ابتداء میں بھی کچھ لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ یہ انقلاب بھی امریکہ کی سربراہی میں شوروی کی حمایت سے کامیاب ہوا ہے۔ آغاز میں شوروی سے وابستہ تنظیم انقلابِ اسلامی کے ساتھ تھی، لیکن بہت جلد انقلابِ اسلامی ایک تناور درخت کی مانند دنیا کے سامنے آ گیا اور اسلامی جمہوریہ کا نظام، نہ شرقی نہ غربی کے شعار کے ساتھ تشکیل پایا۔

اس دوران، یہ سیاسی تجزیہ کیا جاتا تھا کہ اسلامی جمہوریہ کا نظام بہت دیر تک نہیں چلے گا اور بہت جلد مشرقی یا مغربی کسی نظام میں تبدیل ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی جانب سے سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور نظامی شعبوں میں مختلف سازشیں ہوئیں، لیکن آج اس تاریخی واقعہ کو رونما ہوئے 45 سال ہو گئے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی بے نظیر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بے مثال علمی پیشرفت کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے اور مہدی موعود علیہ السّلام کی عالمی حکومت سے ملحق ہونے کی امید ہے۔

مجمع محبان اہل بیت (ع) افغانستان انقلابِ اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر، ایران کی انقلابی قوم، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور امام عصر علیہ السّلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے خداوند عالم سے دعا کرتا ہے کہ وہ بہت جلد مہدی موعود علیہ السّلام کے ظہور اور الٰہی عدل کی حاکمیت کیلئے زمینہ فراہم فرمائے۔

مجمع محبان اہل بیت (ع) افغانستان
(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں