عسکریت کے خلاف جنگ ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
خدمت خلق میںاونچ نیچ امیرغریب رنگ ونسل مذہب وملت کاکوئی عمل دخل نہیں /ڈی جی پی
سرینگر// عسکریت کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہاکہ عسکریت کے خلاف جنگ تب ختم ہوگی جب اسمیں حصہ لینے والے یہ بات جان لینگے کہ اسکااختتام نقصان کے سوااور کچھ بھی نہیں خدمت خلق میں اونچ نیچ مذہب و ملت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ گرو پورب کے موقعے پرپولیس کویہ عہد کرنا ہوگاکہ ہم نے خدمت خلق میں اپنے آپ کووقف کردیا برفباری کے بعد کئی علاقوں میں دراندازی کم ہوگی، جبکہ کئی علاقوں میں اضافہ بھی ہوگا ۔ہم پوری طرح سے متحرک ہیں اورکسی بھی صورتحال کاآسانی کے ساتھ جواب دینگے ۔ گرو نانک کے جنم دن کے موقعے پرڈائریکٹرجنرل آف پولیس آر آر سوائین نے آئی جی کشمیر اوردیگرپولیس افسران کے ہمراہ گردوارہ چھٹی پادشاہی میںحاضری دی اورگرو نانک کو شاندار الفاط میں خراج عقیدت اداکیا۔اس موقعے پر ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے زررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا خد مت خلق کاجہاں تک تعلق ہے اسمیں اونچ نیچ امیرغریب رنگ ونسل مذہب وملت کاکوئی عمل دخل نہیں ہے ۔خدمت خلق کے لئے انسان کی عمل ہی کافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمو ںوکشمیر پولیس کوبھی قانون کے دائرے میں رہ کر ہرا یک شہری اور اسکا تعلق کسی بھی مزہب ملت رنگ و نسل سے ہو یکساں سلوک رواں رکھنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کے جوانوں او رافسروں کویہ یاد رکھناہوگاکہ انہوں نے اپنے آپ کوعوام کی خدمت کے لئے وقف کردیا۔ملی ٹینسی کے خلاف اپنے ارادوں کا ا ظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جنگ تب ختم ہوگی جب یہ سمجھاجائیگا کہ اسکااختتام خون خرابے کے سواورکچھ نہیں ہے اور جس دن ملی ٹینسی میںشامل ہونے والے افراد اس بات کوجان لینگے عسکریت کے خلاف جنگ خود بخود ختم ہوگی ۔ڈائریکٹرجنرل آف پولیس نے کہا ملی ٹینسی سے پیچھے ہٹنے کاسوال ہی نہیں ہوتا اور ہم نے یہ مسمم ارادہ کیاہے کہ جموںو کشمیرمیں امن ترقی اور خوشحالی کویقینی بناکر ہی دم لینگے ۔انہوںنے زررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ملی ٹینسی سے نمٹتے وقت نقصان سے بھی دو چار ہونا پڑتاہے اور ہم نقصان کو برداشت کرتے ہے کہ مستقبل میں اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔انہوںنے کہا جموں وکشمیر پولیس ملی ٹینسی کے خلاف شروع کی گئی جنگ کوشدت کے ساتھ جاری رکھے گی تاہم بے گناہ کو چھیڑانہیں جائے گا اورگنہگار کوچھوڑا نہیں جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنی کارروائیوں کوجاری رکھتے ہوئے ملی ٹینسی کے خاتمے او رامن کی بحالی کی راہ پر گامزن ہے برفباری کے بعد دراندازی کم ہونے یااس میں اضافہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میںڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ برفباری کے بعد حد متارکہ او ربین الاقوامی کے کنٹرول لائن کے کئی علاقوں میں دراندازی کم بھی ہوگی او رکئی علاقوں میں اس میں کمی ہونے کے امکانات ہے ہم پوری طرح سے متحرک ہیں او رکسی بھی صورتحال کاآسانی کے ساتھ جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔