WhatsApp Image 2023-02-19 at 10.15.19 PM

عراق جانے والے زائرین کے لیے خوشخبری، راستہ کھل گیا

عراق جانے والے زائرین کے لیے خوشخبری، راستہ کھل گیا

ایران// اربعین کمیٹی کے مطابق چہلم امام مظلوم پر اب پاکستانی زائرین بائی روڑ گاڑیوں کے ساتھ عراق سفر کرسکتے ہیں۔

زائرین اور اربعین عوامی فورم کی محنت رنگ لائی اور اربعین کے لئے ایرانی اور عراقی حکومت میں طے پا گیا ہے کہ اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو زمینی بارڈر سے عراق میں داخل ھونے دیا جائے گا۔

ایرانی اور عراقی اعلی حکام کے خصوصی اجلاس میں طے پایا گیا کہ ایرانی زائرین کو سہولیات کے علاوہ پاکستان سے آنے والے زائرین کو بھی کاروان کی شکل میں زیارات کے لیے آنے کا موقع دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے گذشتہ دو تین سالوں سے پاکستانی زائرین کو مشکلات درپیش تھیں اور صرف بائی ائیر زائرین عراق جاسکتے تھے جس سے غریب زائرین کو زیارات پر جانے میں مشکلات درپیش تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں