2019542 33

عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر 73 حملے

عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر 73 حملے

عراق/ / امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر 73 مرتبہ حملے کیے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 17 اکتوبر سے عراق اور شام میں امریکی افواج پر 73 بار حملے کیے جا چکے ہیں، پینٹاگون کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تین حملے کل ہوئے ہیں۔
اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر 66 حملوں کے تازہ ترین اعداد و شمار پیش کیے تھے۔
منگل کی شام پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سبرینا سنگھ نے تصدیق کی کہ عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر باغی گروپوں کے حملوں کے نتیجے میں 62 فوجی زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں درجنوں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ عراقی مزاحمتی گروہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں