2006155 50

طوفان الاقصی آپریشن میں صیہونی حکومت ناک آؤٹ ہو گئی

طوفان الاقصی آپریشن میں صیہونی حکومت ناک آؤٹ ہو گئی

ایران // ایشین گیمز اور پیرا ایشین گیمز کے چیمپیئنز نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ایشین گیمز اور پیرا ایشین گیمز کے چیمپیئنز نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی، اس موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب کے چند اہم نکات مندرجہ ذٰل ہیں:
اگر میں اسپورٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے آپ لوگوں کے سامنے ان حالیہ واقعات کا خلاصہ پیش کرنا چاہوں تو یہی ایک جملہ کہوں گا: “#طوفان_الاقصی آپریشن میں صیہونی حکومت ناک آؤٹ ہو گئی۔”
وسائل و ذرائع رکھنے والے کسی ملک اور حکومت کی حیثیت سے نہیں بلکہ محض ایک مزاحمتی تنظیم ہونے کے باوجود حماس نے وسیع پیمانے پر وسائل کی مالک غاصب صیہونی حکومت کو ناک آؤٹ کر دیا۔
صیہونی حکومت غزہ پر بمباری سے اپنی بھاری ہزیمت کی تلافی نہیں کر سکتی۔
یہ بمباری صیہونی حکومت کی عمر کم کرتی جائے گی۔
صیہونی حکومت اس کھلاڑی کی مانند ہے جسے میدان میں شکست اٹھانی پڑی ہے اور تلافی کے لئے وہ اپنے حریف کے طرفداروں پر حملہ اور فحش کلامی کرتا ہے۔
صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں سے مقابلے سے ایرانی کھلاڑیوں کے انکار کی حقانیت آج بالکل نمایاں ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں