Whatsapp Image 2023 10 17 At 7.42.25 Pm 88

طوفان الاقصیٰ کا قہر، اسرائیل کے کئی علاقوں پر میزائلوں کی بارش میزائل حملہ

طوفان الاقصیٰ کا قہر، اسرائیل کے کئی علاقوں پر میزائلوں کی بارش
میزائل حملہ

فلسطین// فلسطینی مزاحمتی فورسز نے ایک بار پھر اسرائیل کے کئی علاقوں اور اہم مراکز کو نشانہ بنایا، فلسطینی جنگجوؤں نے پیر کی رات گئے درجنوں میزائلوں اور راکٹوں سے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس، عسقلان، بئر السبع، اشدود، نتیفوت و سدروٹ کے شہروں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فورسز کے میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی سے متصل قصبوں میں راکٹ حملوں کے سائرن بجنے لگے جب کہ دو راکٹ براہ راست شہر سدروٹ پر گرے، اس سے چند گھنٹے قبل فلسطینی مزاحمتی فورسز نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس شہر کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل بھی فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈز نے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک نئے میزائل حملے کی اطلاع دی تھی۔

الجزیرہ کے ایک رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مرکز بیت المقدس اور تل ابیب میں متعدد بستیوں میں سائرن کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں