Img 20230406 Wa0003

طلباء کی مدد اور حمایت تقوای الہیٰ میں تقویت کا باعث ہے

طلباء کی مدد اور حمایت تقوای الہیٰ میں تقویت کا باعث ہے

ایران// حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: طلباء کی مدد اور حمایت تقوای الہیٰ میں شمار ہوتی ہے اور انہیں بندگانِ خدا کی خدمت کے مبارک راستے میں ترغیب اور تشویق کا باعث بنتی ہے۔

آیت اللہ کریمی جہرمی نے مجمع نمائندگان طلاب کے سرپرست، نائب سرپرست اور سکریٹری سے ملاقات میں کہا: طلبہ اور حوزہ کی خدمت کرنا انتہائی اجر و ثواب کا کام ہے اور اس سلسلہ میں مجمع نمائندگان طلاب کی سرگرمیاں بہت فائدہ مند، مطلوب اور تمام بزرگ علماء کی طرف سے تائید شدہ ہیں۔

انہوں نے کہا: طلباء کی مدد اور حمایت تقوای الہیٰ میں شمار ہوتی ہے اور انہیں بندگانِ خدا کی خدمت کے مبارک راستے میں ترغیب اور تشویق کا باعث بنتی ہے۔

آیت اللہ کریمی جہرمی نے کہا: اخلاقی امور اور روحانیت و معنویت کو برقرار رکھنا انسان کی کامیابی کا سبب ہوتا ہے۔ میں آپ سب عزیزوں کے لیے دعاگو ہوں کہ خداوند متعال آپ سب کو اپنے عظیم مقاصد میں کامیاب کرے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات کے تسلسل میں حجۃ الاسلام والمسلمین رضوی مہر نے طلبہ کے نمائندوں کی سرگرمیوں کو انتہائی متاثر کن اور مجمع کی موجودہ ٹیم کو ایک پُرمشقت، باانگیزہ اور انتہائی منظم قرار دیتے ہوئے کہا: ہمارا افتخار یہ ہے کہ ہم ہمیں اپنے حوزہ کے بزرگوں کے عمل سے خلوص اور خدمت کا جذبہ ملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں