Download (6) 105

ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 6مزدوروں کی موت 4زخمی ، کولگام ماتم کدے میں تبدیل

ہماچل پردیش میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری
ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 6مزدوروں کی موت 4زخمی ، کولگام ماتم کدے میں تبدیل

سرینگر//ہماچل پردیش میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ضلع کولگام کے 6مزدوروں کی موت واقع ہوئی جبکہ مزید 4افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج و معالجہ ہسپتال میں چل رہاہے ۔ ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے 6مزدوروں کی شملہ میں ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہوئی ہے۔ جبکہ اس حادثے میں کئی ایک زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وی او آئی نمائندے غلام نبی کھانڈے کے مطابق جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کنڈ کے والٹانگو علاقے کے چھ مزدوروں کی موت ہو گئی اور کئی زخمی ہوئے جب ان کی گاڑی سوموارکی صبح شملہ ضلع میں سنی کے قریب ایک کھائی میں گر گئی۔یہ حادثہ تقریباً 35 کلومیٹر دور کرار گھاٹ کے مقام پر پیش آیا، جب پک اپ ٹرک کے ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میںچھ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمیوں کا اندرا گاندھی میڈیکل کالج اسپتال (IGMCH) میں علاج چل رہا ہے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت فرید عمر(24)سال، گلاب (43)، صاحبیر عمر(19)سال، طالب (23)سال، گلزار (30)سالہ اور مستک (30) کے طور پر کی گئی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں میں رنجیت، جو گاڑی چلا رہا تھا، اسلم، طالب حسین، آکاش کمار، اجے ٹھاکر اور منظور شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ادھر جونہی مزدوروں کی حادثے میں موت کی خبر ان کے آبائی علاقہ پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور پورا والٹینگو ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ۔ اس دوران سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی ، محبوبہ مفتی ، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، اور دیگر لیڈران نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کیسا تھ تعزیت اور یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں