صیہونی فوج کے ہسپتالوں پر براہ راست حملے/ غزہ میں شہداء کی تعداد 10022 ہو گئی
غزہ //فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 ستمبر 2023 سے 6 اکتوبر 2023 تک غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10022 ہوگئی ہے ۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں میں نفسیاتی اور امراض چشم کے اسپتال اور الرنتیسی اسپتال پر براہ راست حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 19 حملے کیے جن میں 292 افراد شہید ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 4,104 بچے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 25 ہزار ہو گئی ہے۔