غزہ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے بعد میڈیا کے شہداء کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی بمباری میں آج حسان فرج اللہ نامی ایک اور صحافی شہید ہو گیا ہے۔ ان سمیت 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک میڈیا کے شہداء کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔