170694139 70

صیہونی حکومت کے لئے امریکا کی چودہ اعشاریہ تین ارب ڈالر کی امداد

صیہونی حکومت کے لئے امریکا کی چودہ اعشاریہ تین ارب ڈالر کی امداد

رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے لئے یہ امدادی پیکیج ریپبلیکن اراکین کی حمایت سے ایوان نمائندگان میں پیش کیا گیا جو 196 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں 226 ووٹ سے پاس ہوگیا۔
یہ مائک جانسن کے امریکی ایوان نمائندگا کا اسپیکر بننے کے بعد پاس ہونے والا صیہونی حکومت کے لئے سب سے اہم امدادی پیکیج ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے کانگریس سے صیہونی حکومت، تائیوان اور یوکرین کے لئے 106 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری کی درخواست کی ہے لیکن ریپبلیکن نے صیہونی حکومت کے لئے امدادی پییکیج کو تائیوان اور یوکرین کے امدادی بجٹ سے الگ کردیا ہے تاکہ یہ جلد سے جلد پاس ہوجائے۔
غاصب صیہونی حکومت کے لئے اس امداد پیکیج میں اربوں ڈالر کے فوجی اور جنگی وسائل بھی شامل ہیں۔
اس سے پہلے امریکا کے بجٹ مینیجمنٹ آفس نے اعلان کیا تھا کہ کانگریس ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن دونوں پارٹیوں کے اراکین کے تعاون سے صیہونی حکومت کومالی امداد کے ساتھ ہی فوجی اور سیکورٹی ایڈ بھی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں