صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے نامہ نگاروں کی تعداد 46 ہوگئی ۔
غزہ // غزہ میں حکومت فلسطین کے میڈیا سیل نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر کو آپریشن طوفان الاقصی کے بعد شروع ہونے والے صیہونی حملوں میں 46 نامہ نگار شہید ہوچـکے ہیں۔
غزہ میں حکومت فلسطین کے میڈیا سیل نے اعلان کیا ہے کہ اب تک غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں چھالیس نامہ نگار شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف نامہ نگاروں کی حمایت کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جاری اسرائیل کی موجودہ جںگ نامہ نگاروں کے لئے گزشتہ تیس برس سے زائد عرصے کی خونریز ترین جنگ ہے ۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ بے گناہ اور نہتے عوام سے لے رہی ہی اور اس نے امریکا اور بعض یورپی ملکوں کی بھرپور حمایت سے غزہ کے مظلوم عوام عورتوں اور بچوں کے وحشیانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔