170740700 33

صیہونی حکومت نے غزہ کے الشفا اسپتال سے شہدائے فلسطین کے جنازے چوری کرلئے

صیہونی حکومت نے غزہ کے الشفا اسپتال سے شہدائے فلسطین کے جنازے چوری کرلئے

غزہ // غزہ کے الشفا اسپتال کے ایک بڑے ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اسپتال سے شہیدوں کے جنازے چوری کرلئے ہیں۔

غزہ کے الشفا اسپتال کے جل جانے والوں کے علاج کے سیکشن کے انچارج نے ایک انٹرویو میں الشفا اسپتال کے بحرانی حالات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے اسپتال سے شہیدوں کے جنازے بھی چوری کرلئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اسپتال کا انٹرنیٹ اور بجلی پانی بدستور کٹا ہوا ہے اور ہمیں جو کھانا مل رہا ہے وہ اسپتال میں موجود چالیس فیصد لوگوں تک بھی نہیں پہنچ پاتا۔
انھوں نے کہا کہ اسپتال کے حالات بہت بحرانی ہیں اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن کرنا ممکن نہیں ہے۔
الشفا اسپتال کے اس ڈاکٹر نے کہا کہ صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج بچے معدے کے شدید انفیکشن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اسپتال کے آئی سی یو میں بہت سے مریض وینٹیلیٹر پر تھے ، وہ شہید ہوگئے۔
الشفا اسپتال کے اس ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال کا زیادہ حصہ صیہونی بمباریوں میں تباہ ہوچکا ہے، ٹینک اب بھی اسپتال کا محاصرہ کئے ہوئے ہیں اور اسپتال کے اندر جو چلتا نظرآتا ہے اس کو اسرائیلی فوجی شہید کردیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں