170821633 (1) 53

صیہونی حکومت اس جرم کی سزا ضرور پائے گی / صدر مملکت

ایران// اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے شام میں صیہونی حکومت کے میزائل حملے میں ایران کے فوجی مشیر سید رضی موسوی کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس میں شک نہیں کہ یہ اقدام صیہونی حکومت کی ناتوانی اور بوکھلاہٹ کی علامت ہے اور اس کو اس جرم کی سزا ہر حال میں ملے گی۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے دمشق پر صیہونی حکومت کے مجرمانہ میزائلی حملے میں بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی کی شہادت پر پیر کی رات تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دلیر اور بہادر فوجی مشیر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھیوں میں تھے اور تحفظ روضہ ہائی اہل بیت رسول میں استقامتی محاذ کے مشیر تھے۔

انھوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ یہ اقدام صیہونی حکومت کی عاجزی اور ناتوانی کا ثبوت ہے اور اس جرم کی سزا اس کو ضروری ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں