170735234 27

صیہونیوں کے جرائم کے خلاف 512 قرارداد منظور، امریکہ شریک جرم

صیہونیوں کے جرائم کے خلاف 512 قرارداد منظور، امریکہ شریک جرم

فلسطین // انسانی حقوق کمیشن، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل نے سن 1947 سے اب تک کل ملا کر 512 قراردادیں صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے بارے میں منظور کی جا چکی ہیں جبکہ صیہونی حکومت کے جرائم میں شریک امریکہ نے کم سے کم 55 قراردادوں کو ویٹو کیا ہے کہ جن میں صیہونی حکومت پر تنقید کی گئي تھی۔

اقوام متحدہ نے سن 1948 سے سن 2016 تک 225 قراردادیں فلسطینی ریاست اور صیہونی حکومت کے بارے میں منظور کی ہیں کہ جن میں سے 102 قراردادوں میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کی گئي ہے۔

سن 2006 سے سن 2023 تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے صیہونی حکومت کے خلاف 104 قراردادیں منظور کی ہیں۔

سن 1947 سے سن 2023 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائيل کی صیہونی حکومت کی صورت حال، فلسطینیوں اور فلسطینی ریاست کے سلسلے میں 183 قراردادیں منظور کی ہيں۔

امریکہ نے اکثر قراردادوں کی مخالفت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں