غزہ //صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ میں ایک اسکول پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا
فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ عامہ کی جاری کردہ فوٹیج کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت لاہیا میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا ، ان کے لباس اتروائے اور انہیں گاڑیوں میں بٹھا کر لے گئے۔
بعض میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے 200 سو سے زیادہ فلسطینی شہریوں کو اغوا کیا ہے۔
دوسری طرف حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے فلسطینی قیدیوں کے لباس اتارنے اور ان کے ساتھ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے صیہونیوں کے اس اقدام کو نازیوں کے اقدام جیسا قرار دیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے یہ وحشیانہ گرفتاری ایسے عالم میں کی ہے کہ گزشتہ گھنٹوں کے دوران شمالی اور جنوبی غزہ میں استقامتی فلسطینی محاذ کے جوانوں نے ان پرکاری وار لگائے تھے۔
اس سے پہلے القسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 72 گھنٹے میں غزہ کے مختلف سیکٹروں پر صیہونی فوج کے 79 ٹینک، بلڈوز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئيں۔