Download (14)

صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں ایک سال کے دوران 13لاکھ مریضوں کاعلاج معالجہ کیاگیا

19ہزر جراحیاں 4400 زچگی عمل میں لائی گئی 350 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے

سرینگر// وادی کے سب سے بڑے طبعی ادارے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں سال2023کے دوران 13لاکھ سے زیادہ مریضوں کاعلاج معالجہ 19ہزار جراحیاں کی گئی چار ہزار چار سو 58خواتین کی زچگی کی کارروائیاں بھی انجام دی گئی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وادی کشمیرمیں علاج معالجہ کے طریقہ کار میں بہتری لانے کے دعوے ا س وقت صحیح ثابت ہوئے جب صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی انتظامیہ کی جانب سے سال بھرکی کا رکردگی کارپورٹ منظرعام پرلایا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق طبعی ادارے میں ایک سال کے دوران 13لاکھ سے زیادہ مریض اسپتال علاج ومعالجہ کے لئے آئے اور ان مریضوں میں سے 19ہزار 317افرادکی چھوٹی بڑی جراحیاں کی گئی تاہم اس مدت کے دوران صورہ میں 350افراد کی زندگیاں چلی گئی اور مرنے والوں کی شرح 1.84%کے قریب ہے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ چار ہزار 458خواتین کوزچگی کے سلسلے میں اسپتال میں بھرتی کیاگیا اور زچگی کی گئی بیان میںکہاگیاہے کہ دولاکھ 19ہزار 317حادثات کے مریض اسپتال پہنچائے گئے جن کابھر وقت علاج کیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں