2132952 32

شیعہ اور سنی اتحاد کے اہم ترین عوامل میں سے ایک مسجد ہے

ایران//ایرانی وزیر ارشاد محمد مہدی اسماعیلی نے صوبہ کردستان میں مساجد کے ثقافتی اور فنی مراکز کے کوآرڈینیشن ہیڈکوارٹر کے اہلسنت رہنماؤں کے منعقدہ پہلے اجلاس کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا: اسلام اور مسلمانوں کی شاندار تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو ہم بخوبی مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ مسجد ہر زمانے میں دین اسلام کے پیروکاروں کے لیے اتحاد و وحدت کا مقام رہی ہے۔

جمہوری اسلامی ایران کا مقدس نظام، دشمنوں کی تمام تر فتنہ انگیزیوں کے باوجود، خداوند متعال کے فضل و کرم اور انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی سے نہ صرف ملکی داخلی میدانوں میں روز بروز اس کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اب اسے عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کا علمبردار سمجھا جاتا ہے۔

دفاع مقدس کے آٹھ سالوں میں تمام نسلوں اور مذاہب کی یکجہتی، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد رسانی جیسے مسائل میں مثالی ہمدردی، حضرت امام رضا علیہ السلام سے اہل سنت کی مخلصانہ عقیدت اور زائرین اربعین کا استقبال اور ان کی میزبانی وغیرہ ایمانی اتحاد و یکجہتی کی چند مثالیں ہیں لیکن ان سب میں اتحاد و یگانگت کا ایک اہم ترین عنصر مقدس مقام، مسجد ہے۔

میں صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ، مساجد کمیٹیوں کے اہل سنت مسئولین خصوصا علماء کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی موفقیت اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں