شیخ غلام حسین نجفی (طاب ثراہ) کی دوسری برسی .

بڈگام // وادی کشمیر کی مایہ ناز شخصیت مشہور و معروف عالم دین مرحوم حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ غلام حسین نجفی الکشمیری (طاب ثراہ) کی دوسری برسی پر ان کے آبائی وطن موضع خندہ ضلع بڈگام میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس میں علماء کشمیر کے ہمراہ طلاب اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر مرحوم شیخ صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی دینی اور سماجی خدمتوں کو یاد کیا۔
اسی مناسبت پر جمهوری اسلامی ایران کے شہر قم المقدسہ میں بھی مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس منعقد کی گئی جس میں حوزۂ علمیہ قم کے طلاب و فضلاء نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر مرحوم شیخ صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا اور خدا کی بارگاہ میں ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں