170841606

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی ، پل طبیعت سبز پوش، فلسطین اسکوائر پر اجتماع

ایران// جنرل قاسم سلیمانی کی شب شہادت کے موقع پر آج 2 جنوبی کی رات سبز پوش ہو جائے گا جبکہ تہران کے فلسطین اسکوائر پر ایک عوامی اجتماع بھی ہوگا۔

ایران میں پیدل چلنے والوں کے لئے سب سے بڑے پل کو آج 2 جنوری کی رات سبز رنگ کی لائٹنگ سے سبز پوش کیا جائے گا۔

اسی طرح شہید جنرل سلیمانی کی شہادت کے وقت تہران کے فلسطین اسکوائر پر لوگوں کا اجتماع منعقد ہوگا۔ یہ اجماع رات ایک بجکر بیس منٹ پر ہوگا جس میں شعراء اور مرثیہ نگار شہید سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

یاد رہے 3 جنوبی سن 2020 میں بروز جمعہ ، رات ایک بج کر بیس منٹ پر جنرل قاسم سلیمانی اپنے پرانے ساتھی ابو مہدی المہندس کے ساتھ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی صدر کے براہ راست حکم سے شہید کر دیئے گئے۔

ہر سال ان کے یوم شہادت پر ایران اور دنیا کے مخلتف ملکوں کو پروگرام منعقد کئے جاتے ہيں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں