Download (15) 27

شہری ہوا بازی کی وزارت جموں وکشمیر کی فضائی کرایہ کے بارے میں ہوائی کمپنیوں کے ساتھ ملکر جائزہ لے گی

لیفٹننٹ گورنر کی تجویز پر وزارت اورہوائی کمپنیوں نے لیاسنجیدہ نوٹس

سرینگر // شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارت جموں وکشمیر کے لئے بالعموم اور وادی کشمیر میں سیروتفریح سرمائی کھیلوں میںشرکت کرنے اور عام لوگوںکودلانے کی غرض سے ہوائی کمپنیوں کے غرض سے مقررکئے گئے کرایہ کاجائزہ لینے کافیصلہ کیاہے ۔جموںو کشمیرکے ایل جی کی جانب سے ہوائی کمپنیوں کواس بات سے آگاہ کیاگیا تھا کہ موسم سرماکے دوران اچانک او رغیرمتوقع طورپرفضائی کرایہ می جواضافہ ہورہاہے ا سے جموںو کشمیرکے سیاحتی شعبے کودھچکا لگ جاتاہے اس طرح کی صورتحال پرقابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔اے پی آئی کوا س ضمن میں جواطلاعات موصول ہوئی ہے ان کے مطابق لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی درخواست پر ہوائی کمپنیوں کو شہری ہوا بازی کی مرکزی وزارت نے جموںو کشمیر میں سیاحت کوفروغ دینے مسافروں کوراحت پہنچانے کے لئے کرایہ میں رعایت دینے کے لئے آگاہ کیاہے شہری ہو ابازی کی وزارت اور ہوائی کمپنیوں کے درمیان پندرہ جنوری سے پہلے پہلے میٹنگ منعقد ہونے والی ہے جس میںجموں وکشمیرکے لئے ہوائی کمپنیوں کی جانب سے مقرر کی گئی کرایہ کاجائزہ لیاجائیگا۔ ا س بات کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ جموںو کشمیرکاسفرہوائی سر کرنے والے لوگوں کو کس حدتک راحت دلائی جاسکے گی ۔شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر نے ہوائی کمپنیوں کو اس بات سے بھی آگاہ کیاہے کہ ٹکٹوں کی بکننگ کے سلسلے میں قوائد وضوابط پر من وعن عمل کی جانی چاہئے اور ماضی میں جس طرح سے قبل از وقت ٹکٹیں کئی ایجنڈ ا حاصل کرکے اپنے پاس رکھ کران کی بلیک میں فروخت کرنے کی کارروائیاں انجام دے رہے ہے انہیں اس طرح کی صورتحال کوروکنے کے سب ایجنڈوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائیگی جوقوائدوضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جائینگے ۔جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر نے شہری ہوا بازی کی مرکزی وزرت اورہوائی کمپنیوں کودرخواست کی تھی کہ سرمائی کھیلوں میںشرکت اور سیروتفریح کے لیے ملکی غیرملکی سیاحوں عام مسافروں کو ہوا ئی کرایہ میں را؎حت دلانے کے لئے جلد سے جلداقدامات اٹھائے جائے ۔ایل جی نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہاتھاکہ جس بڑے پیمانے پرملکی غیرملکی سیاح سردیوں کے ایام میں جموںو کشمیرکارُخ کررہے ہے او رسیاحتی شعبے کوفروغ مل رہاہے اس سے مزیدفروغ دینے کے شہری ہوا بازی کی وزارت اپناتعاون فراہم کرے اور ہوائی سفر کرنے والوں کو راحت دلانے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں