170697421 48

شہدائے غزہ کی تعداد 7 ہزار 703 ہوگئی

شہدائے غزہ کی تعداد 7 ہزار 703 ہوگئی

تہران// فلسطین کی وزارت صحت نے آج سنیچر کی دوپہر اعلان کیا ہےکہ سات اکتوبر سےاب تک غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں 7 ہزار 703 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں ستر فیصد عورتیں ، بچے اور سن رسیدہ افراد ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق شہیدوں میں 3 ہزار 595 بچے ہیں اور فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صرف گزشتہ روز، صیہونی فوجیوں نے غزہ پر ترپن حملے کرکے بے گناہ فلسطینی عوام ، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت غزہ پر 825 حملے انجام دے چکی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباریوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کے 19 ہزار 734 ہوچکی ہے جبکہ بہت سے لوگ اب بھی ملبوں کے نیچے ہیں ۔

آپریشن طوفان الاقصی ایسی حالت میں بائيسویں دن میں داخل ہوا ہے کہ غزہ کے رہائشی علاقوں، اسکولوں کالجوں اور علاج معالجے کے مراکز پر وحشیانہ حملوں میں شدت آچکی ہے اور تل ابیب کی نسل پرست غاصب حکومت امریکا کی بھر پوری حمایت اور مدد سے غزہ کے عوام پر زمین اور سمندر سے وحشیانہ گولہ باری اور فضا سے بمباری کررہی ہے ۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج استقامتی محاذ کےمقابلے میں ناکامی اور شرمناک اور ناقابل تلافی شکست سے دوچار ہونے کے بعد غزہ کے مظلوم عوام کا قتل عام کررہی ہے تاکہ اس طرح استقامتی محاذ پر دباؤ ڈال کر اس کوجھکا سکے لیکن اس بات سے غافل ہے کہ غزہ کےسبھی عوام صیہونیت مخالف استقامتی محاذ کےرکن ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں