WhatsApp Image 2023-02-08 at 7.40.00 PM

شگنپورہ بانڈی پورہ میں انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے زیراہتمام مجلسِ عزا کاانعقاد

شگنپورہ بانڈی پورہ میں انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے زیراہتمام مجلسِ عزا کاانعقاد

آغا سید مجتبیٰ عباس نے جناب زینب ؑ کی حیات مبارکہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی

بانڈی پورہ// عالمہ غیر معلمہ، ثانی زہرا، شریکۃ الحسین،دخترِ شیر خدا حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام بمقام شگنپورہ بانڈی پورہ ایک عظیم الشان مجلس عزا منعقد کی گئی جس سے صدرانجمن شرعی شیعیان جموں وکشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی کے نمائندہ حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے خطاب کیا، موصوف نے جناب زینب سلام اللہ علیہا کی حیات مبارکہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے واقعہ کربلا کو زندہ رکھنے اور اس کے پیغام کو پہنچانے میں تاریخ اسلام کی اس بے مثال خاتون کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگر جنابِ زینب (س) نہ ہوتی تو شاید شہدائے کربلاکی فکر اور پیغام،کربلا میں ہی دفن ہوجاتے اور یزیدی طاقتیں ا ن کو دبانے میں کامیاب ہوجاتیں لیکن جناب زینبؑ موقع پر زینبی کردار کو مشعلِ راہ بنانے پر تاکید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنابِ زینب ؑکی زندگی سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ حالات چاہے کتنے ہی سنگین ودشوار کیوں نہ ہوں ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں ذرہ برابر کوتاہی نہیں کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں