سرینگر//مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے سوموار کے روز شوپیاں، پلوامہ اور کولگام میں ملانے والی سٹریٹجک نیشنل ہائے وے 444کے لئے 224کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دی ہے ۔ اس سلسلے میںوزیر نے کہاکہ یہ شاہراہ 8.925کلو میٹر دو لین پر مشتمل ہوگی اور یہ حفاظتی سٹریٹجک اور کاروباری لحاظ سے کافی اہمیت کی حامل ثابت ہوگی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کو اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل ہائی وے-444 پر شوپیان بائی پاس کی تعمیر کے لیے 224.44 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔یہ ترقی جو شوپیاں ضلع میں 8.925 کلومیٹر کے 2 لین پر مشتمل ہوگی، کو انجینئرنگ پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (EPC) موڈ کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کی اسٹریٹجک اہمیت بھی ہے کیونکہ یہ شوپیاں ضلع کو ایک طرف پلوامہ اور دوسری طرف جموں و کشمیر کے اندر کولگام سے جوڑتا ہے۔یہ جنوبی کشمیر میں سیب کے کاشتکاروں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے تیار ہے، خاص طور پر شوپیاں ضلع میں، جسے “وادی کے ایپل باؤل” کے نام سے جانا جاتا ہے، بازاروں تک پیداوار کی تیز رفتار نقل و حمل کی سہولت فراہم کر کے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی اثرات میں بہتر کنیکٹیویٹی اور سڑک کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ-444 پر شوپیاں بائی پاس کی تعمیر کے لیے 224.44 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، جس سے اسے ایک پیووڈ شولڈر کے ساتھ 2 لین کی ہیئت میں تبدیل کیا جائے گا۔ شوپیاں ضلع میں 8.925 کلومیٹر پر محیط یہ ترقیاتی کام ای پی سی موڈ کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے اندر شوپیاں ضلع کو ایک طرف پلوامہ اور دوسری طرف کولگام سے جوڑنے والایہ منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ یہ جنوبی کشمیر میں بازاروں تک پیداوار کی تیز رفتار نقل و حمل کی سہولت فراہم کر کے سیب کے کاشتکاروں کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے تیار ہے، خاص طور پر شوپیاں ضلع میں، جسے ’’وادی کا سیب کا پیالہ‘‘ کہا جاتا ہے۔اس سے پڑنے والے مجموعی اثر میں بہتر کنیکٹیویٹی اور سڑک کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ شامل ہے۔ اس سے پہلے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا کہ اروناچل پردیش میں فرنٹیئرہائی وے کے طورپرنامزد قومی شاہراہ -913 کے 265.49 کلومیٹرطویل اٹھ پیکجوں کی تعمیر کے لئے 6621.62 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت ای پی سی موڈ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ لین کی ترتیب میں منتقلی کی گئی ہے۔ یہ جامع منصوبہ کل 265.49 کلومیٹر پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پہل قدمی کے تحت ہوری- طالحہ سیکشن کااحاطہ کرتے ہوئے پیکیج 1، 3 اور 5 کو شامل کیاگیاہے ،دو پیکج جو بائل- مِگنگ سیکشن کی طرف توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو پیکیج ، اور کھرسنگ مائیو-گاندھی گرام-وجئے نگر سیکشن کا انتظام کرنے والے پیکج 2 اور4 پیکیج ،اوربومڈیلا- نفرا-لاڈا سیکشن پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے پیکیج 1شامل ہیں۔وزیر موصوف نے کہا، ان شاہراہوں کے حصوں کی ترقی سے سرحدی علاقوں سے رابطوں میں اضافہ ہوگا، جس سے خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں کی طرف نقل مکانی کو روکنے اوربرعکس ہجرت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فرنٹیئر ہائی وے کی تعمیر متوقع ہے۔اس کے علاوہ،شاہراہوں کییہ حصے اہم دریا کے طاسوں کو جوڑنے والے ضروری سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس طرح ریاست کے اندر متعدد پن بجلی پروجیکٹوں کی ترقی میں معاونت کرتے ہیں۔
42