شمال مشرقی شام میں امریکی چھاونی پر راکٹوں سے حملہ
ایران // ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں واقع امریکی فوجی چھاونی پر جمعہ کی رات راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔
المیادین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ شمال مشرقی شام الحسکہ علاقے کے خراب الجیر ايئرپورٹ میں واقع امریکی چھاونی سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔
رپورٹ کے مطابق خراب الجیر ہوائی اڈے میں امریکی چھاونی پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے ۔
گزشتہ کئي دنوں میں عراق اور شام میں امریکی چھاونیوں پر راکٹ اور ڈرون حملے ہو رہے ہيں۔
واضح رہے فلسطین میں مزاحمتی تنظيموں نے گزشتہ 7 اکتوبر کو ” طوفان الاقصی ” نام سے ایک آپریشن شروع کیا تھا جس میں ہونے والی شکست کا بدلہ لینے کے لئے صیہونی حکومت غزہ پٹی جانے والے تمام راستے بند کرکے رہائشی علاقوں پر بمباری کر رہی ہے۔
مغربی ملکوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کی وجہ سے یہ حکومت فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام کر رہی ہے۔