مردوزن بوڑھے او ربچوں نے اداروں کے خلاف ناراضگی کاکیااظہار
سرینگر // شمالی کشمیرکے مالون عید گاہ اور چنا پورہ پلوامہ میں بجلی او رپانی کی عدم دستیابی پر تنگ آمد و جنگ آمد کے مسداق لوگ سرآپاآحتجاج ۔پی ڈی ڈی جل شکتی محکمہ کے خلاف ناراضگی کا کیااظہار ۔ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی لوگوں کے لئے مسلسل جان لیوا ثابت ہورہی ہے۔ چنا پورہ پلوامہ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد علی الصبح سڑکوں پرنکل آئی اور الزام لگایاکہ وہ پانی کی ایک ایک بوندھ کے لئے ترس رہے ہیں جل شکتی محکمہ کی جانب سے انہیں پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیاجارہاہے ۔علاقے میں واٹرسپلائی اسکیم سوکھ چکی ہے ناصاف پانی استعمال کرنے سے علاقے میں یرقان ،پیٹ ،گلے ،سر درد جیسے بیماریاں پھوٹ پڑ ی ہے۔ خواتین نے کہاکہ انہیں کئی کلومیٹردورجاکرناصاف پانی لانے پر مجبور ہوناپڑتاہے، بجلی کی عدم دستیابی بھی ہے اورصورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ ا سکی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے مجبور اًسڑکوںپرآناپڑ اتاکہ انتظامیہ کے سامنے مطالبات کو رکھاجائے۔ ادھرعید گاہ پورہ مالون میں بوڑھے او ربچے اپنے گھروں سے باہرآئے او رالزام لگایاکہ علاقہ عرصہ دراز سے برقی رو سے محروم ہے بجلی کانظام پوری طرح سے درہم برہم ہے درختوں او رڈھنڈوں پرہائی ٹینشن لائن بچھاد ی ہے ٹرانسفا رمربیکار ہو چکے ہے ۔لوگوں کوکافی عرصے سے بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ پی ڈی ڈی محکمہ کو کئی بار بجلی کی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کیاگیاتاہم ابھی تک علاقے کے لوگوں کوبجلی فراہم کرنے کے لئے اقداما ت نہیںاٹھائے گئے ا وریہی وجہ ہے کہ لوگوں کوسڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہاہیں ۔