نمائندے ولی فقیہ ہند:
سید حسن نصر اللہ کی شہادت؛ صیہونیت کے خلاف مقاومت کا مشن مزید مضبوط ہوگا
ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کے نڈر قائد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔ جس مکمل متن مندرجہ ذیل ہے۔
انا لله وانا اليه راجعون
لبنان میں حزب اللہ کے اسوہ مقاومت، مجاہد عظیم، نہایت ہوشیار اور دور اندیش رہنما حضرت حجت الاسلام والمسلمین جناب آقا سید حسن نصر اللہ کی غم انگیز اور جانسوز شہادت کی خبر بہت ہی درد ناک اور غم انگیز تھی، اس عظیم مجاہد اور عظیم المرتبت عالم دین نے غاصب صیہونی حکومت اسرائیل سے مقابلہ کے لئے ۳۲ سال تک قدیم اور قدرتمند اسلامی مقاومت تنظیم حزب اللہ کی رہبری کی اور سینکڑوں مرتبہ غاصب صیہونی اسرائیلی افواج کو اس کی شیطانی سازشوں میں ناکام بنایا، یقیناً وہ اپنے جد امجد حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے سچے پیرو کار تھے اور ہمیشہ شہادت کو اپنے لئے ایک عظیم افتخار مانتے اور ہمیشہ اس کی آرزو کیا کرتے تھے۔ یہی حزب اللہ کی طاقت اور اس کا کمال ہے، جس نے لبنان کو اسرائیلی صیہونی افواج کے شر سے نجات دلائی، اسے مکمل طور پر آزاد کیا اور سر افراز بنایا، لبنان کی شریف عوام کو خواہ وہ کسی بھی دین و مذہب سے ہوں، انہیں تہذیب و تمدن کی جانب گامزن کیا، معصوم بچوں کے قاتل صیہونی اسرائیلی افواج کے مقابلہ میں حزب اللہ ہمیشہ لبنان اور اسلامی محاذ مقاومت کے لئے مستحکم دیوار بنی رہی اور گزشتہ ایک سال سے غزہ میں غاصب صیہونی اسرائیلی افواج کی جارحیت کے خلاف اور غزہ کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ابھی تک شجاعت اور دلیری کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کا جان و مال سے مقابلہ کر رہی ہے۔
اسلامی مقاومت کے قائد سید حسن نصر اللہ کا راستہ آزادی، پامردی، فداکاری، وفاداری، شہادت طلبی، مردانگی اور مخلصانہ جہاد کا نام ہے، جسے دنیا کی مظلوم عوام ہر حال میں پوری طاقت کے ساتھ آگے لے جائیں گے۔
اس عظیم فقدان پر امام زمانہ امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیة الله العظمی خامنہ ای مد ظلہ العالی، حزب اللہ کے بہادر اور دلیر اراکین، چاہنے والے، دنیا کے تمام آزادی خواہ اور حریت پسند انسانوں مخصوصاً سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، ان شاء اللہ حزب اللہ پہلے سے بھی بہت زیادہ قومی، محکم اور بن کر ظاہر ہو گی اور صیہونیت کے خلاف جدو جہد کرنے والے سید مظلوم سید نصر اللہ کا خون، اسلامی محاذ مقاومت میں تازہ استوار جان ڈالے گی۔ ان شاء اللہ
والسّلام؛ مہدی مہدوی پور