170867653

امریکا اور برطانیہ نے حماقت کی ہے، صیہونی حکومت شکست اور ناکامی میں ڈوب چکی ہے۔: سید حسن نصراللہ

ایران //حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے آج ایک تقریر میں کہا ہے کہ غزہ کی جںگ کے سو دنوں میں صیہونی حکومت ناکامیوں اور شکستوں میں غرق ہوچکی ہے اور اب تک اس کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے ایک کمانڈر الحاج جواد کے نام سے مشہور وسام حسن طویل کی شہادت کے ساتویں دن، مجلس ترحیم سے خطاب میں غزہ پر سو دن سے جاری وحشیانہ حملوں کے اہداف میں غاصب صیہونی حکومت کی ناکامی پر زور دیا۔

حزب اللہ کے کمانڈر وسام حسن طویل سات دن قبل جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے بہت سے جوان سو دن سے صیہونی فوج سے جنگ میں مصروف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سودن سے جاری اس جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کو شکت و ناکامی کے علاوہ اور کجھ بھی نہیں ملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں