Images (1)

سیاست توسیاست ہے بھار کے بات سبہی ممالک مانے ا سکی ضمانت نہیں دی جاسکتی

دس برسوں سے تجارت سیاحت کوفروغ دینے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیئے اقدامات اٹھالئے گئے ہیں/ڈاکٹرایس جے شنکر

سرینگر // ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ ہر ایک ملک بھارت کے لئے میں ہاں میںہاںملانے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے سیاست تو سیاست ہے ہم اپنی جانب سے کسی بھی ملک کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے زریعے حل کرنے کے موقف پر قائم ہے اور پچھلے دس برسوں کے دوران بھارت کومضبوط مستحکم ملک کی حیثیت سے اُبھر کرسامنے لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ۔ ممبئی کے مدن ٹار ہال میں منعقد کی گئی تقریر پر تقریر کرتے ہوئے وزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکر نے چین کے بعد مالدیپ اور بھارت کے مابین تعلقات پرذکر کرتے ہوئے کہاکہ سیاست تو سیاست ہوا کرتی ہے ۔ہندوستان کی بات کے ساتھ ہرایک اتفاق کرے اور ہندوستان کاکہنامانے اس کی ضمانت نہیںدی جاسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم پچھلے دس برسوںسے ہر ایک ملک کے ساتھ تعلقات کوبہتری تجارت کو فروغ دینے درآمداد اور برآمداد کے توازن کوبھرقر اررکھنے ٹیکنالوجی کے استعمال کو استعمال کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں اور پچھلے دس برسوں کی کوششوں نے بھارت کودنیامیں ایک نیامقام فراہم کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت اور مالدیپ میںکوئی بڑا تضاد نہیں ہے جزیرے سے فو ج کی واپسی کے بارے میں ڈیڈ لائن مقررکرنااو ردوسرے معاملات کونپٹانے کے ضمن میں اقدامات اٹھائے گئے اور آئندہ بھی مسائل کو بات چیت کے زریعے حل کرنے کی بھرپور کوشش ہورہی ہے۔ انہوںنے کہابھارت کا ہمیشہ سے یہ موقف رہاہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ مل جل کر ان تمام رکاوٹوں کودور کیاجائے جوکشیدگی تناؤ کے باعث بنتے ہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ دنیاکواس وقت کئی طرح کے چلینجوں کاسامناہے سب سے بڑا چلینج دہشت گردی اور کساد بازاری ہے ۔کرونا کے وباء نے دنیاکوہلاکے رکھ دیاہے۔ عالمی بینک کی صدر کی جانب سے جو خدشات مستقبل کے حوالے سے ظاہرکئے جارہے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہے تاہم بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں توازن کوقائم رکھنے کی بھرپورکوشش ہورہی ہے ہم نے عالمی وبائی بیماری کے دور میں بھی ملک کے عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کی او رمستقبل میں بھی لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دنیامیں رابطہ قائم کرنا سب سے بڑی کامیابی ہے اور بھارت کی جانب سے پچھلے دس برسوں کے دوران ممالک کوساتھ لیکر چلنے کاجوعزم دہرایاگیاہے یہی وجہ ہے اب بین الاقوامی سطح پربھارت کی بات کوسنابھی جاتاہے او رمانابھی جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں