2081672 23

سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں میں موساد اور داعش کے اعلیٰ عہدیداروں کی ہلاکت

ایران//سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے متعدد بیلسٹک میزائلوں نے پیر کی شام کو ایران سے پرواز کی اور ساتھ ہی اربیل اور ادلب میں موساد اور داعش کے دہشت گردوں پر برس پڑے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے ان حملوں کے بارے میں اپنے تین اعلانات میں اعلان کیا ہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے میزائلوں نے شام کے مقبوضہ علاقوں میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں جیسےکرمان بم دھماکے اور راسک دہشت گردی حملہ میں ملوث بالخصوص داعش سے متعلق کمانڈروں اور اہم عناصر کے اجتماع کے مقامات اور صیہونی حکومت کے جاسوس ادارےموساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔

اربیل میں موساد کا ہیڈکوارٹر ایک احاطہ شدہ ولا تھا اور یہ شہر سے 15 کلومیٹر باہر بنایا گیا تھا اور اس کے آس پاس کوئی رہائشی علاقہ نہیں تھا، تعمیر کے لحاظ سے یہ ہیڈکوارٹر خطے کا تیسرا مضبوط ترین موساد ہیڈ کوارٹر تھا جو کنکریٹ کی 2 تہوں سے بنا تھا اور اس میں ریڈار اور سننے کے آلات تھے۔

موساد کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں موساد کے 4 اعلیٰ اہلکار، جو پوری طرح سے اس انٹیلی جنس کے ساتھ رابطے میں تھے، واصل جہنم ہوئے، ساتھ ہی شام کے شہر ادلب میں دہشت گردوں پر ایران کے میزائل حملے میں داعش کے کئی سینئر کمانڈر بھی مارے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں