WhatsApp Image 2023-01-25 at 7.42.45 PM

سٹارٹ اَپ پالیسی سے کاروباریوں کوکارخانہ داری شعبے میں آگے بڑھنے میں مدد ملی:حکومت

سٹارٹ اَپ پالیسی سے کاروباریوں کوکارخانہ داری شعبے میں آگے بڑھنے میں مدد ملی:حکومت

سٹی رپورٹر / مشاق پلوامہ

سرینگر / جموں و کشمیر حکومت آزادانہ فنڈنگ سے جموں و کشمیر میں اختراعات اور سٹارٹ اَپس کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنا رہی ہے۔حکومت کا مقصد ” جے اینڈ کے سٹارٹ اَپ پالیسی 2018-2028ءکے تحت جموںوکشمیر کے نوجوان اور کاروباریوں کی حوصلہ اَفزائی کرنا ہے تاکہ ریاست میں ایک متحرک اور سازگار سٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام تشکیل دے کر اِختراعات اور کاروبار کو آگے بڑھایا جاسکے۔اس پالیسی کے تحت کچھ فوکس سیکٹروںکی نشاندہی کی گئی ہے جن میں کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ ، فوڈ پروسیسنگ اور اس سے منسلک سرگرمیاں ، زراعت بشمول باغبانی اور فلوریکلچر ، ٹیکسٹائل ، ملبوسات اور فیشن ٹیکنالوجی ، قابل تجدید توانائی ، دستکاری اور ہینڈ لوم اور ان کے ڈیزائن کا عنصر ، الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینو فیکچرنگ شامل ہیں ۔جے اینڈ کے اسٹارٹ اپ پالیسی 2018-28 ءکے بنیادی مقاصد میں اگلے 10 برسوں میں جموں و کشمیر میں کم از کم 500 نئے اسٹارٹ اپس کی ترقی کو آسان بنانا اور ان کی پرورش کرنا ہے ۔ اس مقصد میں نجی شعبے سمیت کم از کم 10 نئے جدید ترین انکیوبیٹرز کا قیام ، خواہشمند اور موجودہ اسٹارٹ اپس کیلئے ابتدائی مرحلے کی سرمایہ کاری تک رسائی کو آسان بنانا اور منتخب ہائیر سکینڈری اسکولوں اور کالجوں میں جدت طرازی لیبز کے قیام میں سہولت فراہم کرنا، جموں ، کشمیر اور لداخ کے خطوں میں کم از کم تین فیبریکیشن لیبز کے قیام کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ اس پالیسی کے موثر نفاذ ، نگرانی اور تشخیص کیلئے ایک مضبوط ادارہ جاتی فریم ورک تیار کرنا بھی شامل ہے ۔
پالیسی جدید منصوبوں پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے جیسے آئیڈیاز موجودہ اور نئی مصنوعات ، عمل یا خدمات کی ترقی میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو معاشرے کے سامنے موجود کسی بھی چیلنج سے موثر انداز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ یہ پالیسی اسٹارٹ اپس ، پلیٹ فارمز جیسے اسٹارٹ اپ ہب ، انکیو بیٹر ، اینجل انویسٹرس ، انوویشن لیبز ، انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ سیلز ، فیبریکیشن لیب وغیرہ پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہے ۔ جموں و کشمیر انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ( جے کے ای ڈی آئی ) کو پالیسی کے نفاذ کیلئے نوڈل ایجنسی قرار دیا گیا ہے اور ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی کو ریاستی نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
یہ پالیسی اسٹارٹ اپ کے طور پر تسلیم شدہ ادارے کو مختلف فوائد اور مراعات بھی فراہم کرتی ہے ۔ حکومت جے کے ای ڈی آئی کے ذریعے پامپور اور بڑی براہمناں میں اپنے کیمپس اور تمام 22 ضلعی مراکز میں رعائتی قیمت پر منتخب تسلیم شدہ سٹارٹ اپس کو بلا روک ٹوک تیز رفتار انٹر نیٹ کے ساتھ تعاون کرنے کی جگہ فراہم کرتی ہے اور 10000 روپے ( ایک سال کی مدت کیلئے ) بھی اسٹارٹ اپس کو ادا کئے جاتے ہیں ۔
اسی طرح سٹارٹ اپس کو پروڈکٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ /مارکیٹنگ /پبلسٹی کیلئے 10 لاکھ روپے کی یک وقتی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ اس اسکیم میں تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس کو ڈیزل جنریٹر سیٹ یا سولر /ونڈ جنریٹر یا ہائیبرڈ سولر ونڈ سسٹم کی خریداری اور انسٹالیشن پر صد فیصد سبسڈی کا بھی انتظام ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حال ہی میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ نوجوان صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سستی ، اختراعی مصنوعات کی پائیداری ،صنعت کے اختراعی کلسٹرز کی تشکیل پر توجہ دیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہندوستان کے اسٹارٹ اپس عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں ۔ ہندوستان اب امریکہ اور چین کے بعد اختراعات اور اسٹارٹ اپس کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے “۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ جموں و کشمیر کو سٹارٹ اپ انڈیا اسٹیٹس رینکنگ 2021 ءمیں پانچ ’ ٹاپ پرفارمرز ‘ میں شامل کیا گیا جس نے انکیوبیشن سپورٹ ، ادارہ جاتی تعاون اور جدت طرازی اور انٹر پرنیورشپ کو فروغ دینے جیسے پیرا میٹرز پر اعلیٰ سکور کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں