132

سویہ بگ بڈگام سفاکانہ قتل سانحہ انجمن شرعی شیعیان کا صدائے احتجاج

سویہ بگ بڈگام سفاکانہ قتل سانحہ انجمن شرعی شیعیان کا صدائے احتجاج

قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ اہل کشمیر کے ضمیر و احساس کی آواز آغا حسن

بڈگام//سویہ بگ بڈگام میں جوان سال لڑکی کے درندانہ قتل کو انسانیت سوزی کی بدترین اور لرزہ خیز واردات قرار دیتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ یہ دلدوز سانحہ ہم سب کشمیریوں کے لئے ایک صدمہ جانکاہ ہے انہوں نے کہا کہ اس دردانہ قتل نے اہل کشمیر کو دم بخود کر کے رکھ دیا ہے آغا صاحب سویہ بگ سفاکانہ قتل کے ملزم کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے مطالبے کو لیکر ایک احتجاجی جلوس کی قیادت کر رہے تھے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز ظہرین کے بعد اس دلدوز سانحہ کے خلاف بطور احتجاج انجمن شرعی شیعیان کے سینکڑوں کارکنوں نے آغا صاحب کی قیادت میں احتجاج کیا اس موقعہ پر آغا صاحب نے کہا کہ جس دردانہ طریقے پر لڑکی کو قتل کرکے اس کے بدن کو پارہ پارہ کیا گیا اس سےیہ حقیقت عیان ہے کہ قاتل ایک خونخوار درندہ ہے اور ایسے درندے کو بلا تاخیر عبرت ناک انجام تک پہنچانا انسانیت کے وسیع ترین مفادات میں ہے آغا صاحب نے جموں وکشمیر پولیس تھانہ سویہ بگ کے آفسران کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ صرف دو دن کے اندر اندر قاتل کو تلاشنا اور بریدہ لاش کی بازیابی ایک قابل تحسین کام ہے چونکہ یہ معاملہ اب عدلیہ میں جائے گا اور عدلیہ کو یہ حقیقت تسلیم کرکے مقدمے کی شنوائی فاسٹریک بنیادوں پر کرنا چائے کہ یہ معاملہ صرف ایک گھر یا خانوادہ کا نہیں بلکہ پوری قوم اور انسانیت سے جڑا ہوا معاملہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں